اسلام آباد میں آرٹیکل245کا نفاذ سمجھ سے بالاتر ہے،قاضی احمد سعید

اسلام آباد میں آرٹیکل245کا نفاذ سمجھ سے بالاتر ہے،قاضی احمد سعید

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ حکومت کا آرٹیکل 245 کا نفا ذمناسب نہیں کیونکہ ملک کی تقریباً تمام سیاسی جماعتوں بشمول سول سوسائٹی نے اس فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے۔ اسلام آباد کے حالات کوئٹہ اور پشاور سے تو بدتر نہیں تو پھر حکومت نے کس بنیاد پر آرٹیکل 245 کو یہاں نافذ کرنے کا فیصلہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے یہ نتیجہ اخذ کرنا مشکل نہیں کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی دارالحکومت کو سکیورٹی فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں جس سے حکومت کی نااہلی بھی عیاں ہوتی ہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ بوکھلاہٹ میں کیا ہے حالانکہ ایسے اہم فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں تاکہ تمام سیاسی جماعتیں اس کی ذمہ داری لیں اور انہیں لاگو کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1