سونامی اور انقلابی ملک و قوم کے حال پر رحم کریں، عمران مصطفی قادری

سونامی اور انقلابی ملک و قوم کے حال پر رحم کریں، عمران مصطفی قادری

لاہور(سٹاف رپورٹر) سنی تحریک کے صوبائی رہنما ڈاکٹر عمران مصطفی قادری نے کہا ہے کہ سونامی اور انقلابی ملک و قوم کے حال پر رحم کریں ۔دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور ملکی حالات کی سنجیدگی کے پیش نظر تمام سیاسی احتجاج موخر کرنے چا ہئے۔حکومت اپنے روئے تبدیل کرے ورنہ عوام انہی حکمرانوں کو گھر بھجوانے پر مجبور ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گذ شتہ روز صوبائی دفتر میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ٹیشوپیپر کی طرح استعمال کر نے والوں کو خود بھی انصاف کے کٹہرے میں آنا ہو گا۔مہنگائی،بے روز گاری اور دہشت گردی نے عوام کو خود کشیوں اور بے راہ روی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے ڈاکٹر عمران مصطفی نے کہاکہ ملک میں تبدیلی،انقلاب کسی سے پوچھ کر نہیں بلکہ خود اپنا راستہ بنائے گا۔منصوبہ بندی سے لایا جانے والا نہ تو انقلاب ہو گا اور نہ ہی کوئی تبدیلی آئے گی ۔ بعض سیاسی جماعتیں غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں ۔حکومت کو چا ہئے کہ وہ اپنی کارکر دگی سے عوام کی مایوسی کو دور کرے۔اخباری اشتہار وں سے عوام کو مزید حکومت بےوقوف نہیں بنا سکتی

مزید : میٹروپولیٹن 1