حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پرناکام ہوچکے، ناصررمضان گجر
لاہور(کامرس رپورٹر)حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، ان حکمرانوں سے نجات میں ہی پاکستان کی بھلائی اور ترقی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے مسلم لیگ ہاﺅس میں لیبر ونگ لاہور کے اجلاس کے خطاب کے دوران کیا،جس میں صدر لیبر ونگ لاہور اشرف چوہدری ، زاہد کاکڑ، اسلام چوہان، ریحان کیانی اور دیگر افراد نے شرکت کی ۔ ناصر رمضان گجرنے مزید کہا کہ حکمرانوں سے نجا ت کے لیے عوام چوہدری براداران اور ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا ساتھ دیں، نواز حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،اب انہیں گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔ انقلابی ریلے کو روکنا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ۔