حکمرانوں نے چند علاقوں کے سوا لاہو رکھنڈرات بنا دیا،انجینئر یاسر

حکمرانوں نے چند علاقوں کے سوا لاہو رکھنڈرات بنا دیا،انجینئر یاسر

لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کے حکمرانوں نے ساری حکومتی مشینری کو لانگ مارچ کو کچلنے کے لئے معمور کر دیا ہے جبکہ لاہور کو پیرس بنانے والے مسلم لیگ ن کے حکمرانوں نے چند علاقوں کے سوا پورے لاہور کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر اور جوہر کا منظر پیش کرتی سڑکیں حکمرانوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہےں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میاں مبشریعقوب اور UC-3 کے عہدےداران رضا شاہ، میاں عدنان، عمر درازجٹ، میاں شہزاد، ابو بکر عظیم، میاں شہزاد، الیاس، منیر قصائی، ملک عبدالرشید اعجاز باجوہ، زمان خان وردگ ایڈووکیٹ اور یاسر صدیقی کے ہمراہ فضل پارک اور مہر پارک کے دورے کے دوران کیا انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ ن 1985 سے شاہدرہ کی سیٹ جیت رہی ہے ، شاہدرہ کا حال کسی سے عیاں نہیں لوگ گٹروں کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ حکمرانوں کے حواری سب اچھا کی رٹ لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں تحریک انصافحکمرانوں کی اس ناانصافی کے خلافلانگ مارچ کرنے جارہی ہے اب مزید عوام کا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حکمرانوں کو ہر ظلم کا حساب دینا ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...