زندہ قومیں اپنا یوم آزادی جوش و خروش سے مناتی ہیں، عرفان اقبال شیخ

زندہ قومیں اپنا یوم آزادی جوش و خروش سے مناتی ہیں، عرفان اقبال شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ لاہورنے جشن آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز چیئرمین عرفان اقبال شیخ کے چیمبر میں آزادی کیک کاٹا گیا اس موقع پر عرفان اقبال شیخ ، ناصر سعید ،شاہد نذیر ، چوہدری عامر ،راجہ حامد ریاض سمیت تاجر ونگ لاہور کے تمام عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ لاہور کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ قیام پاکستان کیلئے شہدا ءکی قربانیوں کو یاد رکھا جانا چاہئے انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی جوش و خروش سے مناتی ہیں ۔عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ترقی کے ذریعے انقلاب کا آغاز کر چکی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف موجودہ حالات میں ملک و قوم کی صیح معنوں میںترجمانی کر رہے ہیں اور عوامی حلقے بھی حکومت کے سنجیدہ کردار کو سراہتے ہیں۔