فاطمہ جناحؒ کے یوم ولادت کے سلسلے میںخصوصی تقریب کا انعقاد

فاطمہ جناحؒ کے یوم ولادت کے سلسلے میںخصوصی تقریب کا انعقاد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) مادرملتؒ نے تحریک پاکستان کے دوران برصغیر کی مسلم خواتین میں بیداری پیداکی اورانہیں آزادی کی اہمیت سے آگاہ کیا ایوب خان کیخلاف صدارتی الیکشن میں روزنامہ نوائے وقت اور ڈاکٹر مجید نظامیؒ نے محترمہ فاطمہ جناحؒ کی بھرپور حمایت کی اور انہیں مادرملتؒ کا خطاب دیا اگر ایوب خان کے مقابلے میں دھاندلی کے ذریعے آپ کو نہ ہروایاجاتاتوپاکستان کبھی نہ ٹوٹتا۔ ڈاکٹر مجید نظامیؒ نے مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کے افکار کا جو پرچم سربلند کیا تھا ہم اسے سر بلند اور ان کا مشن جاری رکھیں گے ان خیالات کااظہار مقررین نے ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور مےںتحریک پاکستان کی عظیم رہنما، بانی¿ پاکستان قائداعظمؒ کی ہمشیرہ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کے 122ویں یوم ولادت کے سلسلے میںمنعقدہ خصوصی تقریب کے دوران کیا اس تقریب کا اہتمام نظرےہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحرےک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کےا تھا اس موقع پر نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسرڈاکٹر رفیق احمد،بیگم ناصرہ جاوید اقبال، بیگم بشریٰ رحمن، بیگم مہناز رفیع، پروفیسر ڈاکٹر پروین خان، بیگم آمنہ الفت،پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی ، میجر جنرل(ر) راحت لطیف،علامہ احمد علی قصوری،ثمن عروج،بیگم حامد رانا،بیگم شائستہ حسن، عزیز ظفر آزاد، میجر(ر) صدیق ریحان،شہزاد خان،نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہدرشید، طلباء و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔

بیگم ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ عید الفطر کی تعطیلات کے فوری بعد مادرملتؒ کے122ویں یوم ولادت کے سلسلے میں اس تقریب کا انعقاد ڈاکٹر مجید نظامیؒ کے مشن کو آگے بڑھانے کا بہترین طریقہ ہے ۔

اگر ایوب خان کے مقابلے میں دھاندلی کے ذریعے آپ کو نہ ہروایاجاتاتوپاکستان کبھی نہ ٹوٹتا۔مادرملتؒ ہر موقع پر قوم کیلئے خصوصی پیغام دیتی تھیں ،ان کا انتخابی نشان لالٹین ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور ہمیں اس کی روشنی میں آگے بڑھنا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔دیگر مقررین نے کہا کہ تاریخ پاکستان کا مطالعہ کریں تو ہمیں علامہ محمد اقبالؒ ،قائداعظمؒ اور مادرملتؒ جیسی عظیم ہستیاں نظر آتی ہیں۔مسلمانان برصغیر کی لازوال قربانیوں سے قائم ہونیوالا یہ ملک ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔مادرملتؒ ہمیشہ جمہوریت کی جنگ لڑتی رہیں۔اس قوم پر مادرملتؒ کے بڑے احسانات ہیں اور اچھی قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا ڈاکٹر مجید نظامیؒ نے ہمیں اپنے ان بزرگوں کو یاد کرنے کا طریقہ سکھایا ہے،وہ ان کے پیروکار تھے اور اتنی ہی بڑی شخصیت تھے۔وہ قائداعظمؒ ،علامہ محمد اقبالؒ اور مادرملتؒ کے حقیقی وارث دکھائی دیتے تھے۔جناب ڈاکٹر مجید نظامیؒ کی یادیں ہماری محفلوں اورتقریبات میں زندہ ہوتی رہیں گی اور آپ ہماری تاریخ و جغرافیہ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ان کا پیغام ہے کہ ہر چیز کا تسلسل قائم رہنا چاہئے ،ہمارا ملک و قوم ہم سے کچھ تقاضا کرتا ہے اور ہمیں ان کواور وقت کو کچھ دے کر جانا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...