مختلف سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

مختلف سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) پنجاب یونیورسٹی نے محمد اویس ولد محمد یٰسین کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے”علم و جوہ نظائر کے تفسیر قرآن پر اثرات(تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ)“ کے موضوع پر،مہر النسا دختر غلام محمد بیگکوکیمسٹری کے مضمون میں ان کے”ممکنہ مانع ڈپیریشن سروٹونن ری اپٹیک مزاحمت کاروں کی تیاری“کے موضوع پر ،سدرہ رحمان دختر عبد الرحمان کومالیکیولر بائیو لوجی کے مضمون میں ان کے”ایچ سی وی این ایس تھری پروٹیز کے خلاف فطری علاقائی پودوں کی حیاتیاتی طریقہ کار کے ذریعے چھان بین اور کشیدکی تحقیق“کے موضوع پراورراضیہ تصدق دختر تصدق حسین کوبائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں ان کے”ایک جڑی بوٹی Cissus Quadrangularisکی عظام نمو کی صلاحیت : الکوحلی جوہر کا چوہے کی ہڈیوں کی پیش روخلیوں (MC 3TC-E1)کے تخصص پر اثرات“کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4