اسرائیل غزہ میں محصور فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، احسن نقوی

اسرائیل غزہ میں محصور فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، احسن نقوی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رہنما احسن نقوی نے مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او سے جاری ایک بیان میں کہا کہ غزہ پر حملے میں غاصب صیہونی حکومت کی درندگی اور بربریت میں روز بروز شدت آتی جارہی ہے اس کے ساتھ ہی اسرائیل کی سیاسی و فوجی طاقت پر بھی برے اثرات مرتب ہورہے ہیں 8 جولائی سے جاری اسرائیلی جارحیت میں دنیا کے سامنے غزہ میں محصور فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے ۔ 26 روز سے جاری غزہ میں اسرائیل کی کارروائیاں سفاکانہ اور وحشیانہ ہیں۔

 جس میں اب تک 1500 سے زائد نہتے مظلوم فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اسرائیلی ننگی جارحیت پہ ہر انسان کا دل خون کے آنسو رورہاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4