سرکاری ہسپتالوں میں خالی اسامیاں پر کرنے سے مریضوں کو ریلیف ملے گا، بشیر مہدی

سرکاری ہسپتالوں میں خالی اسامیاں پر کرنے سے مریضوں کو ریلیف ملے گا، بشیر ...


لاہور(کامرس رپورٹر)محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں پڑی خالی اسامیاں پر کرنے سے مریضوں کو ریلیف مل جائے گا ،ان نشستوں پر پرفوری طور پرتعیناتی کی جائے تاکہ مریضوں کا علاج معالجہ متاثر نہ ہو،حکومت سرکاری ہسپتالوں کے لئے فنڈ میں بڑی رقم مختص کی جاتی ہے ،اس رقم کا بروقت اور صیح استعمال یقینی بنایا جائے تو ان سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی میں غیر معمولی اضافہ ہو جائے گا،سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ افسران اور اراکین اسمبلی خفیہ دوروں کا آغاز کریں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیرامیڈیکل سٹاف کاکردارانتہا ئی اہم ہے انہیں کسی صورت نظر انداز نہ کیا جائے ، سرکاری ہسپتالوں میں موجود خالی اسامیوں کی فہرست مرتب کی جائے اور ان پر میرٹ پرتقرری کی جائے ۔

ضرور پڑھیں: سوچ کے رنگ

ان خالی اسامیوں کی وجہ سے مریضوں کے علاج معالجہ میں مشکل پیش آتی ہے اور مریضوں کا صیح اندازمیں علاج نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں کی ساکھ متاثر ہوتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4