اسرائیلی مظالم پر اقوام متحدہ اور مسلم حکمرانوں کی خاموشی قابل مذمت ہے، آصف جلالی

اسرائیلی مظالم پر اقوام متحدہ اور مسلم حکمرانوں کی خاموشی قابل مذمت ہے، آصف ...


لاہور(سٹاف رپورٹر)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ غلبہ اسلام ہمارا مشن ہے جس کی خاطر عشق رسولﷺکا پرچم تھامے گامزن ہیں۔ قوم کو نظام مصطفی کے لیے ذہنی طور پر تیار کرنے کے لیے فہم دین کورس وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہاراہوں نے فہم دین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک صراط مستقیم نے فہم دین کانفرنسز سے بیداری اُمت کی تحریک شروع کررکھی ہے آج بھی ملت اسلامیہ اپنے دکھوں کا علاج قرآن سے پوچھے تو بیماری خود ختم ہوسکتی ہے اسرائیلی مظالم پر اقوام متحدہ اور مسلم حکمرانوں کی خاموشی اسرائیلی مظالم کی طرح ہی قابل مذمت ہے۔فہم دین کانفرنس کی صدارت حضرت پیر محمد ضیاء الاسلام نے کی، مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے والدگرامی صوفی محمد سرور نقشبندی تھے، صاحبزادہ پیر محمد داؤد رضوی امیر جماعت رضائے مصطفی، حافظ محمد رفیق رضوی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت، ڈاکٹر عبدالرشید پاکستانی سنی فورس، امیر تحریک صراط مستقیم گوجرانوالہ محمد منیر قادری، شیخ محمد حنیف صاحب، ناظم اعلیٰ حافظ محمد امین، منیر بھٹی، قیصر بھٹی ، کتاب جان خان، تحریک صراط مستقیم ، علماء کونسل مولانا امانت علی جلالی، مولانا محمد ادریس جلالی، مولانا سرفراز فیاض ، خالد جلالی، مظہررضا بھٹی، مقصود چوراہی نے خصوصی شرکت کی، جبکہ سیکورٹی کے فرائض صراط مستقیم یوتھ ونگ الغالبون کے امیر مولانا اسماعیل کی نگرانی میں الغالبون نے خوب سرانجام دئیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4