حکومت 14 اگست کو لانگ مارچ کرنے کی اجازت دے، جاوید کمیانہ

حکومت 14 اگست کو لانگ مارچ کرنے کی اجازت دے، جاوید کمیانہ

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ کے سیکرٹری اطلاعات پنجاب جاوید کمیانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت تحریک انصاف اور عوامی تحریک کو 14 اگست کو لانگ مارچ کرنے کی اجازت دے تاکہ جمہوریت کا حسن برقرار رہے جمہوری دور میں احتجاج، لانگ مارچ کرنا ہرسیاسی جما عت کا حق ہے اس سے جمہوریت کو کوئی حق نہیں ہوگا پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں بھی تمام سیاسی جماعتوں نے احتجاج کیا جس میں مسلم لیگ ن بھی شامل تھی انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے نام پر ملک میں ایمرجنسی لگا کر کسی کو احتجاج سے روکنے کا فیصلہ غلط ہے وزیراعظم اپنے وزیروں، مشیروں کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پہلے بھی اپنے دور حکومت میں بہت نقصان اٹھا چکے ہیں اب دوبارہ وہ غلطی نہ دوہرائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4