ناقص سیمنٹ فروخت کرنے والے دکاندار کے وارنٹ گرفتاری جاری

ناقص سیمنٹ فروخت کرنے والے دکاندار کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(نامہ نگار )صارف عدالت نے ناقص سیمنٹ فروخت کرنے والے دکاندار کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے،باگڑیاں کے رہائشی ندیم نے صارف عدالت میں دعویٰ دائر کرتے ہوئے مﺅقف اختیار کیا کہ اسنے واپڈا ٹاﺅن میں واقع بلڈنگ میٹریل سٹور سے سیمنٹ خریدا جو انتہائی ناقص نکلا جس سے اسکی تعمیر کردی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے لہٰذا اسے ہرجانہ دلایا جائے فاضل عدالت نے دکاندار کو طلبی نوٹس جاری کئے لیکن اسنے عدالت کے حکم کی تعمیل نہ کی جس پر عدالت نے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...