صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر عمرسعید اور فہیم علی کو خراج تحسین

صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر عمرسعید اور فہیم علی کو خراج تحسین

لاہور(پ ر) ینگ ویلفیئر سوسائٹی لاہور کینٹ کے صدر شاداب حیدر اور دیگر عہداروں نے جمعة الوداع اور عید الفطر کی چھٹیوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر ایگزیکٹو آفیسر لاہور کینٹ عمر سعید اور ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر فہیم علی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان زبردست خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ چیف سینٹری انسپکٹر شفیع اور سینٹری انسپکٹر اللہ دتہ نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران جس لگن اور تندہی سے گلیوں اور سڑکوں سے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کے نظام کو جس بہتر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنایا جائے اس پر اہلیان کنٹونمنٹ بورڈ نے ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ اور ان کی ٹیم کے دلی طور پر مشکور ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4