ڈی سی او کا انسداد ڈینگی مہم کے تحت انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سنگھ پورہ قبرستان کا دورہ

ڈی سی او کا انسداد ڈینگی مہم کے تحت انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سنگھ پورہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈ ی سی او لاہور کےپٹن (ر ) محمد عثمان نے ایم این اے پرویز ملک،ایم پی ایز خواجہ عمران نذیر، باﺅ اختر اور چوہدری شہباز احمد کے ہمراہ اچانک سنگھ پورہ قبرستان کا دورہ کیااو ر وہاں پر انسداد ڈینگی مہم کے تحت صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی سی او لاہور نے قبرستان میں صفائی کے ناقص انتظامات پر متعلقہ سیکرٹری یونین کونسل کی سرزنش کی اور تین گھنٹوں میں قبرستان کی مکمل صفائی ستھرائی کروانے کا اُلٹی میٹم دیا۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے تمام ٹاﺅنز انتظامیہ اور ڈینگی سٹاف کو وارننگ دیتے ہو ئے کہا کہ وہ انسداد ڈینگی مہم کے تحت شہر کے تمام علاقوں میں صفائی ستھرائی اور ڈینگی سرویلنس کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں کوئی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔علاوہ ازیںڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے ایم این اے پرویز ملک، ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کے ہمراہ شہر میں ہونے والی بارش کے بعد نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مال روڈ، ہائیکورٹ ، ایبک روڈ اور لکشمی چوک کا دورہ کیا۔انہوں نے واسا اور ٹاﺅنز انتظامیہ کے اہلکاروں کو شہر کے نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی فوری طور پر نکاسی آب کرنے پر کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر واسا اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی ہمراہ تھے۔