ملک ادریس کی خدمات کے اعتراف میں گولڈ میڈل دینے کا اعلان

ملک ادریس کی خدمات کے اعتراف میں گولڈ میڈل دینے کا اعلان

لاہور (پ ر) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے چیئرمین حاجی عامر رشید نے ایک بیان میں کہا کہ راوی ٹاﺅن کے اسسٹنٹ ٹاﺅن آفیسر ریگولیشن ملک ادریس نے جس طرح راوی ٹاﺅن میں آکر اقدامات کئے ان کی وجہ سے غیر قانونی تجاوزات ختم ہو گئیں اور علاقے کو بھینسوں جیسی مصیبتوں سے پاک کر دیا ماہ رمضان المبارک میں جس طرح سستی اشیاءخورو نوش کی فراہمی بر وقت پہنچائی وہ اپنی مثال آپ ہے ان کی اسی کارکردگی کو سراہتے ہوئے چیئرمین حاجی عامر رشید نے ان کے لئے خصوصی گولڈ میڈل کا اعلان کیا جو جلد ہی ایک منعقدہ تقریب میں ان کو الحمراہ ہال میں دیا جائے گا اس کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے انچارج ملک کاشف عثمان اعوان ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4