تمام سیاسی جماعتیں مل کر ملکی ترقی کیلئے کام کریں، چودھری رحمت علی

تمام سیاسی جماعتیں مل کر ملکی ترقی کیلئے کام کریں، چودھری رحمت علی

لاہور (پ ر) میاں نوازشریف وزیر اعظم پاکستانی عوام کا مینڈیٹ ہیں تمام سیاسی پارٹیاں ملکر ملک کی ترقی کے لئے کام کریں ان خیالات کا اظہار صدر پی پی 141 چودھری رحمت علی نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا 14 اگست تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کے لئے خوشی کا دن ہے اس دن پاکستان معرض وجود میں آیا اس ماہ میں ملک و قوم کے خلاف ریلی کا اعلان کرنا یا نام نہاد انقلاب کی باتیں عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہیں۔ عوام اب ان نام نہاد لیڈروں کے ان نعروں کے جال میں نہیں پھنسیں گی بلکہ وہ اب اچھی طرح جان گئے ہیں کہ کون ملک کو جمہوریت کی پٹڑی پر چلانے کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی کی راہ پر لے کر جا رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4