تاریخ پیشی پر حاضر نہ ہونے والے 8 ملزمان کی ضمانتیں خارج

تاریخ پیشی پر حاضر نہ ہونے والے 8 ملزمان کی ضمانتیں خارج

لاہور(نامہ نگار )سیشن عدالت نے تاریخ پیشی پر حاضر نہ ہونے والے 8 ملزمان کی ضمانتیں خارج کر دیں، ایڈیشنل سیشن جج عبدالقیوم خان نے گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران حاضر نہ ہونے والے 8 ملزمان جن کا تعلق تھانہ چوہنگ، موچی گیٹ اور ہنجروال سے ہے کی ضمانتیں خارج کر دیں۔ ملزمان میں خضر بھٹی، مبارک، اسحاق، شبیر، اکبر، ساجد مسیح، شفیع اور عدیل شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4