قحبہ خانوں سے گرفتار 20 ملزمان کی ضمانتیں منظور

قحبہ خانوں سے گرفتار 20 ملزمان کی ضمانتیں منظور

لاہور(نامہ نگار)عید کی تعطیلات کے دوران قحبہ خانوں سے گرفتار 20ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئی ہیں، ملزمان میں خواتین بھی شامل ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاﺅن کی عدالت میں تھانہ کوٹ لکھپت کی طرف سے آصف ، تانیا سمیت 5 ملزمان اور تھانہ شادمان کی طرف سے سونیا ،صنوبر، منیر سمیت 15 ملزمان کو پیش کیا گیا۔ فاضل عدالت نے ملزمان کو 50,50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4