چاہ میراں روڈ بند کرنے سے عوامی مشکلات میں سو فیصد اضافہ

چاہ میراں روڈ بند کرنے سے عوامی مشکلات میں سو فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) چاہ میراں روڈ بند کرنے سے شہریوں کی مشکلات میں سو فیصد اضافہ۔منتخب عوامی نمائندے خاموش، تفصیلات کے مطابق 2ہفتے قبل تکیہ اجاگر شاہ کے قریب جنازگاہ کو مسمار کرکے وہاں نئے ٹیوب منصوبے پر کام کا آغاز ہوا اور پہلے مرحلے میں سڑک کو مکمل طور پر بندکر دیا گیا جس سے گلیوں میں ٹریفک کا رش بڑھ گیا ا اس سلسلے میں اہل علاقہ نے ٹھیکیدار سے رابطہ کیا تو اس نے رہائشیوں کی دادرسی کرتے ہوئے انہیں صرف موٹرسائیکل کے لئے راستہ میسر کر دیا سابق ناظم چودھری محمد آصف جٹ، محمد صابر بٹ، محمد ریاض مغل، حاجی منیر احمد ،حاجی گلزار احمد، حاجی حفیظ، نذیر حسین بٹ، باﺅ رشید احمد، اویس بٹ، رشید جٹ، ملک بوٹا اور سردار عبدالحمید رانجھا کے مطابق عوامی نمائندوں کا ٹیوب ویل لگانے کا فیصلہ اچھا اقدام ہے۔