حکومت کے ہر نا جائز ہتھکنڈے سے نمٹنے کی منصوبہ بندی مکمل ہو چکی ، عبدالعلیم خان

حکومت کے ہر نا جائز ہتھکنڈے سے نمٹنے کی منصوبہ بندی مکمل ہو چکی ، عبدالعلیم ...

لاہور( نمائندہ خصوصی)جس نے اقتدار کیلئے باہر دیکھا وہ باہر چلا گیا اقتدار قوم کی خواہشات کی نگہبانی ہوتا ہے اوراسے قوم کی فلاح کیلئے استعمال کرنا چاہیے موجودہ حکمرانوں عوام خواہشات پر ڈاکہ ڈالا اور اختیارات کو صرف اپنی ذات کیلئے استعمال کیا آج پاکستان کی عوام کو تمام تر وسائل ہو نے کے باوجود خوار کردیا گیا ہے جب لوگ آمریت کو جمہور یت سے بہتر سمجھنا شرو ع ہو جائیں تو ہمیں سمجھ لینا چاہیے کہ عوام اب ہمیں اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے اور عوامی خواہشات کے منافی تو آمریت نہیں رہ سکتی پھر بھلا جمہوریت جو صرف عوامی منشا ءکا نام ہے اُسے عوامی مرضی کے بغیر کیسے چلایا جا سکتا ہے ؟ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر عبد العلیم خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ آزادی مارچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور حکومت کے ہر نا جائز ہتھکنڈے سے نمٹنے کی منصوبہ بندی مکمل ہو چکی ہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف آج گلبر گ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف لاہور کے ورکروں سے خطاب کرکے آزادی مار چ کے لائحہ عمل بارے کارکنوں کوآگاہ کریں گے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں ہراساں کرنا شروع کردیا ہے لیکن وہ دور گزر گیا جب ایسے ہتھکنڈے حکومتوں کے کام آیا کرتے تھے ۔

 ان یہ بھی کہا کہ حکومتیں رابطوں سے نہیں ضابطوں سے چلتی ہیں اور موجودہ حکومت اپنا جعلی مینڈیٹ بھی عوام میں کھو چکی ہے ۔14 اگست کا آزادی مارچ پاکستان کی عوام کیلئے خوشی کی نوید لے کر آئے گا ۔ہم نے آزادی مارچ کی تیاریوں کو ختمی شکل دے دی ہے اب صرف 14اگست اور حکومتی کی رخصتی کا انتظار ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4