شراب سے چھٹکاردلانے کے لیے ایران میں پہلا ہسپتال قائم

شراب سے چھٹکاردلانے کے لیے ایران میں پہلا ہسپتال قائم

تہران(این این آئی)ایران میں شراب نوشی کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے لیے پہلے سرکاری مرکز نے کام شروع کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شراب نوشی سے چھٹکارا دلانے اور اس کے عادی افراد کے علاج کے لیے یہ پہلا بحالی مرکز جامعہ تہران کے کلیہ طبیہ (میڈیکل اسکول)میں کھولا گیا ہے۔رپورٹ میں ڈاکٹر محمد رضا سرگلزئی کے حوالے سے بتایا گیا کہ شراب پینے کے عادی ایرانیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر یہ بحالی مرکز قائم کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایران میں شراب نوشی قانونی طور پر ممنوع ہے لیکن اس کے باوجود اس قانون کی کھلے عام خلاف ورزی کی جاتی ہے اور ایرانی بہ کثرت شراب پیتے ہیں۔تاہم سرکاری طور پر شراب کے عادی افراد سے متعلق اعدادوشمار دستیاب نہیں ہیں جس سے یہ پتا چل سکے کہ کتنے ایرانی اس لعنت کا شکار ہیں۔فروری 2013 میں ایران کے پولیس سربراہ اسماعیل احمدی مقدم نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ قریبا دولاکھ افراد ملک بھر میں شراب نوشی کرتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر