غزہ میں جارحیت ،امریکی شہریوں کا وہائٹ ہاﺅس کے سامنے اسرائیل کے خلاف احتجاج

غزہ میں جارحیت ،امریکی شہریوں کا وہائٹ ہاﺅس کے سامنے اسرائیل کے خلاف احتجاج
غزہ میں جارحیت ،امریکی شہریوں کا وہائٹ ہاﺅس کے سامنے اسرائیل کے خلاف احتجاج

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)ہزاروں امریکی شہریوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف وہائٹ ہاﺅس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور فلسطینیوں کا قتل عام روکنے،آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے خلاف احتجاج میں ہزاروں امریکی شہری شریک ہوئے اور مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت فوری طور پر رکوانے کا مطالبہ کیا ۔امریکی شہریوں نے احتجاج کے دوران اپنی حکومت اور صدر اوبامہ سے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روکنے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے وائٹ ہاﺅس کی جانب مارچ کیا جس پر پولیس نے وائٹ ہاﺅس کی جانب جانے والے راستوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت اینٹی وار الائنس نامی تنظیم کے عہدیداروں نے کی اور اسرائیل کے خلاف احتجاج میں امریکی شہریوں کے ساتھ ساتھ ایشیائ،مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ہے ۔مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی سفارت خانے تک مارچ کیا اور اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے واشگاف انداز میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی اور غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں