کراچی،پولیس مقابلوں میں گینگ وار کے2ملزمان مارے گئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پولیس مقابلوں میں کے دوران گینگ وار کے2ملزمان مارے گئے ۔جبکہ سائٹ ٹاو¿ن پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ تھانے کی حدود میں رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر افشانی گلی اور اس کے اطراف کو گھیرے میں لے لیا ۔گھر گھر تلاشی کے دوران لیاری گینگ وار کے ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ کردی ۔رینجرز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں گینگ وار کا کارندہ فہیم عرف گٹکا ولد محمد عثمان ہلاک ہوگیا ۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔جبکہ کلا کوٹ تھانے کی حدود جھٹ پٹ مارکیٹ لیاری ٹاو¿ ن میں رینجرز نے مقابلے کے بعد سلیم اکبر ولد اکبرحسین کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔ کلری میں پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ کا کارندہ منا بنگالی مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔جبکہ ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق سائٹ ٹاو¿ن پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے۔ ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔