آتشزدگی کے واقعات، لاکھوں کا سامان جل کرخاکستر،معمر شخص جھلس گیا

آتشزدگی کے واقعات، لاکھوں کا سامان جل کرخاکستر،معمر شخص جھلس گیا

لاہور(کر ائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں مختلف جگہوں پر آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ آگ لگنے سے معمر شخص جھلس گیا، اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔بتایا جاتا ہے کہ گلبرگ تھری میں واقع ایک کوٹھی کے سٹور میں پڑے ہوئے کوڑا کرکٹ میں آگ لگ گئی جس سے پورے سٹور میں آگ بھڑک اٹھی ،چوکیدار اشرف آگ پر قابو پانے کی کوشش میں معمولی طور پر جھلس گیا ۔اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں واقع پرائیویٹ کلینک میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے فرنیچر و دیگرقیمتی سامان جل گیا۔

مزید : علاقائی


loading...