سرچ آپریشن،18سے زائد مشکوک افراد کوگرفتارکرلیاگیا

سرچ آپریشن،18سے زائد مشکوک افراد کوگرفتارکرلیاگیا


لاہور(کر ائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظرپولیس نے رات گئے سرچ آپریشن کے دوران اٹھارہ سے زائد مشکوک افراد کوحراست میں لیکر انکے کوائف چیک کئے جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں سے پراپرٹی ڈیلروں سے کرایہ داروں کی فہرستیں بھی حاصل کرنا شروع کردی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے حکم پرشاہدرہ سرکل ،بادامی باغ سرکل ،لوئر مال و دیگر جگہوں پر پولیس نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے پولیس کے مطابق جن افراد کے پاس شناختی کارڈز یا کوئی شناختی دستاویزات موجود نہیں تھے انکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی