ریکارڈ یافتہ ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی

ریکارڈ یافتہ ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی


لاہور( کر ائم سیل)وحدت کالونی کے علاقہ میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر گھر سے باہر کھڑے ہوئے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ سے 2راہ گیروں سمیت 3افراد زخمی ہو گئے ،ملزمان کی فائرنگ سے علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جبکہ قریب ہی ناکہ لگا کر کھڑے محافظ سکواڈ کے اہلکار فائرنگ کی آواز سن کر ملزمان کو پکڑنے کی بجائے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر مخالف سمت میں فرار ہو گئے۔ ملزمان فائرنگ کرکے باآسانی موقع سے فرار ہو گئے۔

مزید : علاقائی


loading...