کامن ویلتھ گیمز ، باکسر محمد علی کو شکست ، پاکستان کو ایک اور چاندی کا تمغہ مل گیا

کامن ویلتھ گیمز ، باکسر محمد علی کو شکست ، پاکستان کو ایک اور چاندی کا تمغہ مل ...

                         گلاسگو(مانیٹرنگ ڈیسک)کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ فلائی ویٹ کی 52کلو کیٹیگری میں پاکستانی باکسر محمد علی کو آسٹریلوی باکسر نے شکست دے دی ہے اورپاکستان کو چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا ہے۔پاکستانی باکسر محمد علی نے جم کر مقابلہ کیا اور انہوں نے تینوں راﺅنڈز میں 30کے مقابلے میں29پوائنٹس حاصل کئے یعنی ان کے آسٹریلوی حریف اینڈریو مولونی نے محمد علی پرصرف ایک پوائنٹ کی برتری حاصل کی۔حالیہ تمغہ حاصل کرنے کے بعد کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے جیتے گئے تمغوں کی تعداد چار ہو گئی ہے،پاکستانی کھلاڑیوں نے باکسنگ،جوڈو اور ریسلنگ میں2چاندی اور2کانسی کے تمغے حاصل کئے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر