ڈور سے ہلا کت پر وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس پولیس نے 3 پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا

ڈور سے ہلا کت پر وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس پولیس نے 3 پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا

لاہور(کر ائم سیل) رواں سال میں شہر میں پتنگ بازی کے دوران ڈور سے معصوم شہریوں کی ہلاکت کے بعد وزیر اعلی کے سخت نوٹس کے بعد بادامی باغ پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران تین پتنگ فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیتی پتنگیں ،چرخیاں ،کیمیکل ڈوریں و دیگر اشیاء برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے حکم پرایس ایچ او عاصم رفیع نے پولیس کی نفری کے ہمراہ علاقے میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تین پتنگ فروشوں ساجد ،کاشف عرف کاشی اور شمیم کو گرفتار کرکے گودام سے چھاپہ مار کر اعلی کوالٹی کی ڈوریں،کیمیکل ، ڈوریں تیار کرنے والاانڈین سامان، اور بھاری مقدار میں پتنگیں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف کائٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پتنگ فروشوں کی گرفتاری کے بعد ڈی آئی جی نے ایس ایچ او عاصم رفع اور اسکی ٹیم کو شاباش دی ۔ 

مزید : علاقائی