رائیو نڈ ، جائیداد میں حصہ نہ دینے پر بیٹے نے باپ اور سوتیلی ماں کو قتل کر دیا

رائیو نڈ ، جائیداد میں حصہ نہ دینے پر بیٹے نے باپ اور سوتیلی ماں کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ملک خیام رفیق)رائیونڈ میں جا ئیداد کے تنا زع پرناخلف بیٹے نے فائرنگ کرکے ما ں باپ کو قتل اور بھائی کوشدیدزخمی کر دیا۔محلہ داروں کے اکٹھا ہو نے پرملزم فائرنگ کرتا ہوا مو قع سے فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گیا ۔واقع کی اطلاع پر پو لیس کی بھا ری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔پو لیس نے لا شیں قبضہ میں لیتے ہو ئے پو سٹ ما رٹم کے لئے مردہ خانے میں جمع کر وا دیں۔تفصیلات کے مطابق دوہرے قتل کا یہ واقعہ رائیونڈ کی کھوکھراں والی حویلی میں پیش آیا جہاں کے رہائشی عبدالستار نامی شہری نے ڈھائی سال قبل اپنی اہلیہ نسیم بی بی کے انتقال کے بعد فرزانہ نامی خاتون سے دوسری شادی کر لی تھی تاہم عبدالستار کے بیٹے مصطفےٰ کو اس شادی کا رنج تھا۔ملزم مصطفےٰ نے آج معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے باپ اورسوتیلی والدہ کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے سر میں گولی لگنے سے اس کاڈیڑھ سالہ سوتیلابھائی شعیب بھی شدید زخمی ہو گیاجسے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے، ملزم موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا ہے۔پولیس کے مطا بق مقتولین کے ورثاء کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھا پے ما رے جا رہے ہیں ۔جلد ہی اس کو گرفتار کر لیا جا ئے گا ۔عبد الستار کے بھائی غلام رسول اور کزن نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ملزم کے 4بچے اور وہ بے روز گار تھا ۔اس سلسلے میں جب اس نے جا ئیداد سے حصہ مانگا تو والدین کے انکار پر اس نے ان کو قتل کر دیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -