ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

لاہور(کرائم سیل) شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اور موٹڑ سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ندیم سے 7لاکھ 18ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات ، ڈیفنس اے میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر علی یاسر اور اس کی فیملی سے 5لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چھین لی ،کاہنہ میں ڈاکوؤں نے عتیق سے 4لاکھ روپے مالیت کی کار چھین لی ۔ باٹا پور میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر کار سوار فریاد اور اس کی فیملی سے 1لاکھ 60ہزار روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور موبائل ، وحدت کالونی میں ڈاکوؤں نے اشفاق ۱ور اس کی فیملی سے 1لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات ، اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے عمران سے 1لاکھ 25ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے ثاقب سے 62ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،ملت پارک میں ڈاکوؤں نے فرمان سے 60ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،شیر اکو ٹ میں ڈاکوؤں نے عثمان سے 21ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،سبز ا زار میں ڈاکوؤں نے ظفر سے 4ہزار 5سو روپے مالیت کی نقدی چھین لی۔دوسری جانب چوروں نے اقبال ٹاؤن میں طاہر ،اچھرہ میں اصغر کی گاڑیاں جبکہ ریس کورس میں غفار اور شاہد ،گجر پورہ میں اکبر ،ساندہ میں عثمان ،اقبال ٹاؤن میں قیصر اور عادل ،گلبرگ میں نذیر اور عمران ،اچھرہ میں فاروق کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں ۔

مزید : علاقائی


loading...