وکلاءتنظیموں کا 6اگست کو ”یوم یکجہتی غزہ“ منانے کا اعلان

وکلاءتنظیموں کا 6اگست کو ”یوم یکجہتی غزہ“ منانے کا اعلان

لاہور(نامہ نگارخصوصی )وکلاءتنظیموں نے 6اگست کو یوم یکجہتی غزہ منانے کا اعلان کردیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شفقت محمود چوہان اور دیگر عہدیداروں نے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے غزہ کے معصوم ، نہتے ، بے گناہ شہریوں اور بچوں کی ہلاکت کو وحشی پن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مہذب دنیا کسی صورت برداشت نہیں کر سکتی کہ بے گناہ اور نہتے شہریوں بالخصوص معصوم بچوں کو چن چن کر قتل کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملک بھر کی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنز کے مشورہ سے فیصلہ کیاہے کہ تمام ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنز ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز اور سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن 06اگست 2014ء11:00بجے دن غزہ کے شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ اور فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی اجلاس منعقد کریں گی۔

یوم یکجہتی غزہ

مزید : صفحہ آخر