پولیس نے گلو بٹ کا چالان جمع کرانے کیلئے مزیدمہلت مانگ لی

پولیس نے گلو بٹ کا چالان جمع کرانے کیلئے مزیدمہلت مانگ لی

لاہور(نامہ نگار)تھانہ فیصل ٹاﺅن پولیس نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں پولیس ٹاﺅٹ کا کردار ادا کرنےوالے ملزم گلو بٹ کا چالان جمع کرانے کے لئے مزیدمہلت مانگ لی ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 روز کی توسیع کر تے ہوئے اسے 9اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد محمود رانجھا کے رو برو گزشتہ روز پولیس ٹاﺅٹ گلو بٹ کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد میں پیش کیا گیا۔تھانہ فیصل ٹاﺅن پولیس کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ سانحہ فیصل ٹاﺅن کے دوران ملزم گلو بٹ نے شہریوں کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی جبکہ علاقہ میں موجود دکانوں میں بھی لوٹ مار کی جس حوالے سے ابھی مزید تفتیش باقی ہے۔عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم گلو بٹ کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔

مزید : صفحہ آخر