لیسکو کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر اور ایس ڈی او حکم عدولی پر معطل
لاہور(کامرس رپورٹر)چیف ایگزیکٹو لیسکو راﺅ ضمیر نے فورتھ سرکل کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر منصور جاوید اور ایس ڈی او شاہ زیب بھٹو کو عید الفطر پر آفس آرڈر کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا۔ عید الفطر پرجاری آفس آرڈر پر عملدرآمد کے حوالے سے تمام سرکلزسے بھی ریکارڈ طلب کر لیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ڈیوٹی پرموجود نہ ہونے پر فورتھ سرکل کے ایس ای منصور جاوید سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وہ ڈیوٹی پر موجود تھے جسکے بعد انہوں نے وفاقی سیکرٹری پانی وبجلی نرگس سیٹھی کو براہ راست فون کر کے معاملے پر بات کی جس کا وفاقی سیکرٹری نے سخت برامنایا اور چیف ایگزیکٹو لیسکو سے رابطہ کر کے پوچھا جسکے بعد لیسکو چیف نے منصور جاوید کو وفاقی سیکرٹری سے براہ راست رابطہ کرنے پر عہدے سے معطل کر دیا ۔
حکم عدولی ،معطل