حکومت آرٹیکل 245کے نفاذ پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے ،سینیٹر رضا ربانی

حکومت آرٹیکل 245کے نفاذ پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے ،سینیٹر رضا ربانی

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل سینیٹر میاں رضا ربانی نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس(ان کیمرہ) بلائے اور پارلیمنٹ کو اس بات پر اعتماد میں لے کر وہ کون سے عوامل تھے اور انٹیلی جنس اطلاعات تھیں جس کی بنیاد پر اسلام آباد پرآرٹیکل245 کا اطلاق کیا گیا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سے جاری کئے گئے اپنے بیان میں سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ کیونکہ جہاں آرٹیکل 245 کے سیاسی مضمرات ہیں وہاں جس علاقے میں اس کا نفاذ ہوتا ہے، وہاں آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت ہائی کورٹ کی رٹ ختم ہوجاتی ہے، جس کا مطلب یہ ہوا کہ آئین میں دیئے گئے شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی انفورسمنٹ(عملدرآمد) نہیں کروائی جا سکتی جو بنیادی انسانی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے۔

مزید : صفحہ آخر