غازی آباد بہنوئی کے ہاتھوں قتل ہونیوالہ نوجوان سپرد خاک ملزمان فرار

غازی آباد بہنوئی کے ہاتھوں قتل ہونیوالہ نوجوان سپرد خاک ملزمان فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کر ائم سیل)غازی آباد کے علاقے میں بہنوئی کے ہا تھوں قتل ہو نے والے نو جو ان کو سینکڑوں سو گواران کی مو جودگی میں سپرد خا ک کر دیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق غازی آباد کے علاقے مسلم آباد میں رہائش پذیر مصری شاہ لوہا مارکیٹ کے تاجر ستائیس سالہ تیمور راجہ کا اپنے بہنوئی اویس سے اکثر جھگڑا رہتا تھا کہ وہ شراب کیوں پیتا ہے۔ وقوعہ کے روز اویس شراب کے نشے میں دھت ہو کر گھر آیا تو اس کے تیمور راجہ نے اس کو کہا کہ تم نے شراب پی رکھی ہے اس لیے گھر سے نکل جاؤ، اس بات پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا ، گھر والوں نے بیچ بچاؤ کروا کر اویس کو گھر سے باہر نکال دیا ۔تھوڑی دیر بعد اویس اپنے دو دوستوں عامر بگو اورکاکا گجر کے ہمراہ واپس آیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تیمور راجہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے واردات پر پہنچ کے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے میں بھجوا دی اور مقتول کے بھائی عمیر کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔مقتول کے لواحقین کے مطابق ملزم اویس دو بار ڈکیتی کے مقدمہ میں جیل جا چکا ہے جبکہ گلبرگ کے ایک ڈی ایس پی پر فائرنگ کرنے کی واردات میں بھی ملوث رہ چکا ہے، اس لیے تیمور اس کو اپنے گھر آنے سے منع کرتا تھا اور اکثر ان دونوں کے درمیان جھگڑا رہتا تھا ۔گز شتہ روزپو لیس نے مقتول کی لا ش پو سٹ ما رٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جسے سینکڑوں سوگواران کی مو جو دگی میں سپرد خا ک کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -