لاہور ، شیخوپورہ ، ساہیوال میں گیس نادہندگان کیخلاف آپریشن

لاہور ، شیخوپورہ ، ساہیوال میں گیس نادہندگان کیخلاف آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                       لاہور(خبر نگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس چوری اور کروڑوں کے نادہندگان (ڈیفالٹرز) کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جس میں لاہور ریجن، شیخوپورہ ریجن اور ساہیوال ریجن نے گزشتہ روز گیس کمپنی کے ڈیفالٹرز کے خلاف کریک ڈاﺅن کر کے گیارہ سی این جی اسٹیشنوں اور20فیکٹریوں ، بیکریوں اور کارخانوں کی گیس منقطع کر دیئے ہیں۔سوئی گیس کمپنی کے جی ایم جواد نسیم نے ”پاکستان“ کوبتایا کہ ایم ڈی سوئی گیس کمپنی محمد عارف حمید کے حکم پر گیس چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن کو مزید سخت کر دیا گیا ہے،جس میں یو ایف جی کی ٹیموں کو گیس چوروں اور کروڑوں کے ڈیفالٹرز کی فہرستیں حوالے کر دی گئی ہیں، جس پر گزشتہ دو دنوں میں لاہور ریجن ، شیخوپورہ ریجن اور ساہیوال ریجن کی ٹیموں نے گیس چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن کیا ہے، جس میں گیارہ سی این جی اسٹیشنوں کے کروڑوں کے نادہندہ ہونے پر گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ اس کے علاوہ متعدد فیکٹریوں اور کارخانوں کے مالکان کے ذمے کروڑوں کے واجبات ہونے پر گیس کنکشن منقطع کئے گئے ہیں، اس حوالے سے گیس کمپنی لاہور ریجن کے سینئر ڈسٹی بیوشن انجینئر راشد عنایت نے بتایا کہ گزشتہ روز گیس چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا ہے، جس میں لاہور کے مختلف علاقوں میں دس سے زائد سی این جی اسٹیشنوں پر چھاپے مارے گئے ہیں، جس میں چار سی این جی اسٹیشنوں کے واجبات جمع نہ ہونے پر گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے ہیں جبکہ بیکریوں اور کارخانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں، جہاں گیس چوری میں ملوث ہونے پر چار کارخانوں اور دو بیکیروں کے گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے ہیں، جبکہ آپریشن کا سلسلہ آج بھی شروع رہے گا۔
گیس نادہندہ، آپریشن

مزید :

صفحہ آخر -