جشن آزادی کی سیکورٹی کے نام پر ناکے لگا کر شہریوں سے نذارنے لینے شروع کر دیئے گئے

جشن آزادی کی سیکورٹی کے نام پر ناکے لگا کر شہریوں سے نذارنے لینے شروع کر دیئے ...
 جشن آزادی کی سیکورٹی کے نام پر ناکے لگا کر شہریوں سے نذارنے لینے شروع کر دیئے گئے
کیپشن: chek post

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت کی اہم شاہراہوں پر جشن آزادی کی سیکیورٹی کے نام پر پولیس کے شیر جوانوں نے ناکے لگا کرشہریوں سے\"نذرانے\" لینے شروع کر دئے،شہر کی کئی شاہراہوں پر چند گز کے فاصلے پر مختلف تھانوں کے ناکوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے جشن آزادی کے موقع پر شہر کی سیکیورٹی کو سخت کرنے کے نام پر مصروف شاہراہوں پر ناکے لگا کر چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے لیکن ان ناکوں کے حوالے سے پولیس کے مابین کوئی ہم آہنگی نظر نہیں آرہی ہے اور کئی شاہراہوں پر چند گز کے فاصلے پر ہی مختلف تھانوں کے ناکے لگے ہوئے نظر آتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس کا مقصد سیکیورٹی کی صورتحال بہتر کرنے کی بجائے شہریوں کو تنگ کرنا ہے۔اس حوالے سے سبزہ زار میں ٹرک اڈہ کے نزدیک تھانہ سبزہ زار اور شیراکوٹ کے ناکے ایک دوسرے کے ساتھ ہی لگے ہوتے ہیں، اسی طرح سمن آباد روڈ پر تھانہ نواں کوٹ اور لٹن روڈ کے پولیس اہلکار ناکہ لگا کر کھڑے رہتے ہیں۔اس صورتحال کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کئی بار تو ایک ہی سڑک پر گزرتے ہوئے تین بار تلاشی دینا پڑتی ہے جبکہ مصروف شاہراہوں پر ٹریفک جام بھی معمول کی بات بن گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -