سانحہ ماڈل ٹاؤن ،انویسٹی گیشن ٹیم آج دوبارہ تحقیقات کا آغاز کرے گی

سانحہ ماڈل ٹاؤن ،انویسٹی گیشن ٹیم آج دوبارہ تحقیقات کا آغاز کرے گی

لاہور(کر ائم سیل) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے واقعہ میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں سے تفتیش عارضی طور پر روک دی تھی انویسٹی گیشن ٹیم سوموار کے روز تحقیقات کا دوبارہ آغاز کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے تمام شواہد ،ثبوت سی سی ٹی وی فوٹیج کے پیش نظر مزید افسران کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کو گرفتار کرنے کا امکان بھی بڑھ گیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر