نوسربازی کے واقعات میں ایک شخص ہلاک ،چار ہسپتال داخل

نوسربازی کے واقعات میں ایک شخص ہلاک ،چار ہسپتال داخل

لاہور(کر ائم سیل)شہر میں نوسربازی کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار افراد کو نیم بیہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کروایا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ گلشن راوی مون مارکیٹ میں ایک نامعلوم شخص اچانک چلتے ہوئے گرکر بیہوش ہوگیا ،راہگیروں نے نامعلوم شخص کو میوہسپتال پہنچایا جہا ں وہ دم توڑ گیا۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ نامعلوم شخص کی ہلاکت نشہ آور زہریلی چیز سے ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں جمع کروادی ہے، اصل حقائق رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہونگے ،شیرا کوٹ صابو بابو کے قریب نوسربازوں نے کاشف اور سہیل کو نشہ آور مشروبات پلاکر نقدی اور موبائل فونز سے محروم کردیا جبکہ د اتا دربار کی حدود میں دو نامعلوم افراد بھی نوسربازی کا شکار ہوگئے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...