سانحہ سی ویو : مزید 3 لاشیں برآمد، تعداد 39 ہوگئی

سانحہ سی ویو : مزید 3 لاشیں برآمد، تعداد 39 ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عیدالفطرکے دوران تفریح کی غرض سے آنے والوں کو نگلنے والے سمندر نے ہفتہ کو بھی 3 لاشیں اگل دیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ کراچی میں عیدالفطر کے چھٹیوں کے دوران مختلف ساحلوں پرڈوبنے والے لوگوں کی لاشیں تلاش کرنے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو رضاکاروں کوہفتہ کو منوڑا کے ساحل سے 2 جبکہ سی ویو کے قریب سے ایک لاش ملی ہے، ملنے والی لاشوں میں سے ایک بچے کی ہے۔ تینوں لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں کئی لاپتہ افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی لاشوں کے لئے آزردہ حال بیٹھے ہیں۔ واضح رہے کہ عیدالفطر کے دوران ساحل سمندر میں نہاتے ہوئے کئی افراد ڈوب گئے تھے۔

مزید : صفحہ اول