نیویارک میں ڈائپر پہنے بچوں کے مابین دلچسپ مقابلہ
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ کے شہر نیویارک میں کرالنگ کرنے والے بچوں کا مقابلہ ہوا، والدین نے خوب لطف اٹھایا،ریس میں ایک سالہ لیام بازی لے گیا۔تفصیلات کے مطابق نیویارک میں ننھے منے بچوں کا سالانہ مقابلہ دوڑ منعقد ہوا ، کسی بچے نے اسے ریس سمجھا اور کوئی نہ سمجھا کہ کب گھٹنوں گھٹنوں دوڑ لگا کر سب سے آگے نکلنا ہے۔ریس میں شریک ایک سال کا لیام سب سے ہوشیار نکلا، ایک دو تین کے ساتھ ایسا دوڑا کہ کسی کو ہلنے کا موقع بھی نہ دیا۔ہیرولڈ کے والد کا کہنا تھا کہ گھر میں خوب تیاری کرکے آئے تھے۔