آرٹیکل 245 کا اطلاق، پیپلزپارٹی کا پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانے کامطالبہ

آرٹیکل 245 کا اطلاق، پیپلزپارٹی کا پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانے کامطالبہ

 اسلام آباد(اے این این ) پیپلزپارٹی نے وفاقی دارالحکومت میں آرٹیکل 245 کے اطلاق کے معاملے پر پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانے کامطالبہ کردیا اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینیٹررضاربانی نے کہاہے کہ ایوان کوآرٹیکل 245 کے اطلاق کے عوامل اور وجوہات سے آگاہ کیاجائے،حکومت ان کیمرااجلاس بلاکرپارلیمان کواعتمادمیں لے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ نے صرف یہ بتایاکہ سیاستدانوں اوراہم تنصیبات کوخطرہ ہے،وزیرداخلہ بتائیں کہ سیاستدانوں کوکس طرح کاخطرہ ہے؟۔انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 245 کااطلاق بڑااقدام ہے،پارلیمان کاحق ہے کہ اسے وجوہات کاعلم ہو۔

مزید : صفحہ اول