دنیا کی سب سے انوکھی اور دلچسپ شادیاں

دنیا کی سب سے انوکھی اور دلچسپ شادیاں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کے موقع پر ہر ملک میں خاندان اپنے اپنے رواج کے مطابق مختلف رسومات ادا کرتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان رسموں کے انداز بھی بدلتے رہتے ہیں مگر اہمیت کسی بھی دور میں کم نہیں ہوتی لیکن کچھ شادیاں ایسی انوکھی ہوتی ہیں کہ انہیں تادیر یاد رکھا جاتا ہے۔کچرے کا ٹرک ،برطانوی شہر سنڈر لینڈ سے تعلق رکھنے والے 43 سالہ کلیرا فیلون اور 38 سالہ پال ورتھی کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا جنہوں نے اپنی شادی پر روایتی پرتعیش گاڑیوں میں سفر کے بجائے کچرے کے ٹرک کو ترجیح دی۔ سنڈرلینڈ سٹی کونسل کیلئے کچرا جمع کرنے کا ٹرک چلانے والا یہ جوڑا اپنی ملازمت کی جگہ پر پہلی بار ملا اور ایک دوسرے سے شادی کے عہد و پیمان کر ڈالے۔ شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کیلئے اس جوڑے نے روزی روٹی کے ذریعے کوہی شادی کیلئے اپنا سفری ذریعہ بنانے کی ٹھانی اور ایک لاکھ 27 ہزار پاﺅنڈ مالیت کی بن لوری ویگن کو سجا کر اس کے ذریعے شادی کے وینیو تک پہنچے۔بندوقیں تان کر ساتھ نبھانے کا عہد، امریکہ میں لاس ویگاس کا ایک گن سٹور 300 پاﺅنڈ کے پیکج میں گنوں کی فراہمی اور پھر وی آئی پی شوٹنگ رینج میں نشانے بازی کی مشق کراتا ہے جس کا مقصد شاید شادی کے بعد ایک دوسرے کو نشانہ بنانے میں مشکل کا سامنانہ کرنے کی تربیت ہو۔ گن ویڈنگ نامی یہ شادیاں فائرنگ میں بچوں کے قتل عام کے واقعات کے باوجود تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔دنیا کے سب سے لمبے انسان کی شادی،ترکی سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے طویل انسان نے شام سے تعلق رکھنے والی اپنی خوابوں کی شہزادی سے شادی کی۔ 8 فٹ 3 انچ طویل سلطان کی بیوی کا قد 1.75 میٹر ہے۔ 31 سالہ سلطان قوسین کی شہزادی 20سالہ مروی دیبو سے مردن صوبہ میں ہوئی، سلطان نے بتایا یہ زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ ہے۔زومبی کا روپ دھار کر شادی، امریکی ریاست انڈیانا میں ہونے والی انوکھی شادی میں دولہا دلہن سے لے کر وہاں آئے مہمانوں نے بھی فلموں میں نظر آنے والے کوفناک کردار زومبی بن کر شرکت کی۔ اس ڈراﺅنی شادی میں شریک مہمانوں نے بھوتوں اور چڑیلوں کا روپ اس مہارت سے دھارا کہ انہیں دیکھ کرواقعی حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔عالمی ریکارد قائم کرنے والی شادی،ایک ایسی شادی سری لنکا میں ہوئی جس نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ کولمبو میں ہونیوالی شادی کی اس تقریب میں 126 خواتین ملازمین، 25 مرد ملازمین، 20 کم عمر ملازمین اور 23 پھول پکڑنے والی لڑکیوں نے شرکت کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ سب خواتین اور مرد ملازمین نے ایک جیسا روایتی لباس زیب تین کیا ہوا تھا۔معمر ترین جوڑے کی شادی،پیرگوئے کے ایک ضعیف جوڑے کے اسی سال اکٹھے زندگی گزارنے کیلئے مذہبی طور پر شادی کرلی ہے۔ شادی کیلئے عمر کی بھی کوئی قید نہیں ،شاید یہ دنیا کا معمر ترین جوڑا ہے۔ دولہے جوزے مینوئل کی عمر 103 جبکہ دلہن مارٹینا کی عمر99 سال ہے۔ دولہا ویل چیئر پر بیٹھ کر شادی کی تقریب میں شریک ہوا۔

مزید : صفحہ آخر