انقلاب مارچ کیلئے عوامی تحریک ، ق لیگ ،عوامی مسلم لیگ کا عہدیداروں کو تیار رہنے کاحکم

انقلاب مارچ کیلئے عوامی تحریک ، ق لیگ ،عوامی مسلم لیگ کا عہدیداروں کو تیار ...

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کی قیادت میں ممکنہ طور پر 12اگست کو انقلاب مارچ کی اسلام آباد روانگی کے پیش نظر عوامی تحریک ،مسلم لیگ ق اور عوامی مسلم لیگ سمیت ان کی دیگر ہم خیال جماعتوں نے اپنے اپنے صوبائی عہدیداروں کو کارکن متحرک کرنے اور ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے جبکہ اس سلسلے میں کراچی ،اندرون سندھ ،جنوبی پنجاب اوروسطی پنجاب سمیت دیگر شہروں سے کارکنوں کو لاہور تحریک منہاج القرآن میں 12اگست کی صبح تک جمع ہونے کی ہدایت کی جائے گی ۔ذرائع نے بتایا کہ عوامی تحریک کی قیادت میں انقلاب مارچ کا قافلہ ممکنہ طور پر 12اگست کوروانہ ہوگا اس کا باقاعدہ اعلان آجکل میں کیا جائے گا تاہم مارچ کے سلسلے میں کارکنوں کو متحرک کیا جارہا ہے اس حوالے سے صوبائی صدور کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں اور کارکنوں سے یونین کونسل کی سطح پرکنونشن تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...