طاہر القادری سمیت عوامی تحریک کے 16رہنماﺅں کو ٹیکس چوری کے نوٹس

طاہر القادری سمیت عوامی تحریک کے 16رہنماﺅں کو ٹیکس چوری کے نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                           اسلام آباد (این این آئی) ایف بی آر نے ٹیکس چوری میں ملوث ادارہ منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے16 سے زائد سرگرم رہنماو¿ں کیخلاف 40 کروڑ روپے ٹیکس واجبات کی ریکوری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ بورڈ کی طرف سے آمدنی چھپا کر ٹیکس ادا نہ کرنے پر منہاج القرآن کے 16 سے زائد سرگرم رہنماو¿ں کو ٹیکس چوری کرنے پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کی سیکشن122(1) اور 122(5)کے تحت نوٹس جاری کئے گئے تھے مگر ان رہنماو¿ں کی طرف سے کسی قسم کی دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں۔ 23 جون 2014 کو مذکورہ ٹیکس دہندگان کو دوبارہ مہلت دی گئی اور دس جولائی 2014تک ثبوت اور ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا گیا تھا مگر مذکورہ مدت کے دوران بھی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا اور نہ ہی ٹیکس بچانے کیلئے چھپائی آمدنی کے بارے میں کچھ بتایا گیا جس پرتیسری مہلت دی گئی اور 18جولائی تک موقع دیا گیا مگر اس کے باوجود عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔ان افراد سے بینک اکاو¿نٹس اوراکھٹے کئے جانے والے عطیات و خیرات کی رقوم کی منتقلی سے متعلق ریکارڈ مانگا گیا تھا اور واضح طور پر بتایا گیا تھا کہ مذکورہ ٹیکس دہندگان کا آڈٹ کیا جائیگا اورکسی قسم کی گڑ بڑ پر ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔ایف بی آر کے مذکورہ افسر نے بتایا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اسیسمنٹ آرڈر جاری کئے گئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا اگر ٹیکس واجبات جمع نہ کروائے گئے تو مذکورہ افرادکے بینک اکاو¿نٹس منجمدکردیے جائیں گے اور جائیداد بھی ضبط کی جاسکے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ادارہ منہاج القرآن کے ایچ بی ایل ماڈل ٹاو¿ن لاہورکے بینک اکاو¿نٹ نمبر0545-79000672-10 میں منہاج القرآن الب±ستار فرینکفرٹ سے 24 دسمبر 2012 سے 11جون2014 تک مجموعی طور پر 74 ہزار 803یورو منتقل ہوئے جبکہ بینک اکاو¿نٹ نمبر0545-05010389-10 میں 7نومبر 2012 سے 14جنوری 2014 تک مجموعی طور پر 97 ہزار 326ڈالر منتقل ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ادارہ منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے ایف بی آرکو دستیاب شواہدکے مطابق ادارہ منہاج القرآن کے ڈائریکٹر فنانس و ڈاکٹر طاہر القادری کے قریبی ساتھی عدنان جاویدکی طرف سے لاہور میں 21کینال کا فارم ہاو¿س خریدا گیا جس کی موجودہ قیمت 50لاکھ روپے کنال کے حساب سے ساڑھے دس کروڑ روپے ہے جبکہ 13لاکھ روپے فی کنال کے حساب سے یہ فارم ہاو¿س خریدا گیا۔یہ خالی پلاٹ ہے جس کی صرف فرنٹ کی دیوار تعمیر ہوئی ہے ۔ جس پر میاں زاہد اسلام نامی شخص کا موبائل نمبر درج ہے اور یہ شخص طاہر القادری کا قریبی رشتے دار ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق دستیاب دستاویزکے مطابق جن لوگوںکیخلاف تحقیقات اور ٹیکس معاملات کی چھان بین کی گئی ان میں طاہر القادری، حسن محی الدین،محمد مصطفی ولد احمد، داو¿د ح±سین ولد منظور حسین، فضل حسین ،حسین محی الدین قادری،فضل حسین ولد شاہ نواز، محمد عدنان جاوید ولد محمد جاوید، رحیق احمد عباسی ولد گل فرید عباسی، محمد مصطفی ولداحمد، زاہد فیاض ولد فیاض حسین، فضل حسین ولد شاہ نواز، غزالہ حسن قادری ولد عبدالغفور،منظور حسین ولد غ±لام رسول، جاوید اقبال ولد محمد نواز، شاہد لطیف ولد محمد لطیف،رانا جاوید مجید، حافظ شیخ امین الدین، محمد سلیم ولد محمد نذیر، محمد احمد،تنویر احمد صدیقی ولد سعید احمد صدیقی اور محمد طاہر عرفان ولد غلام مصطفی بدرشامل ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -