آزادی مارچ میں شرکت کیلئے جماعت اسلامی کو دعوت دینے کا فیصلہ
لاہور(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف نے آزادی مارچ میں شرکت کے لئے جماعت اسلامی کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں تحریک انصاف کا وفد کل جماعت اسلامی سے ملاقات کرے گا جس میں باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ4اگست کو ہونے والی ملاقات کے دوران تحریک انصاف کی طرف سے جماعت اسلامی کو آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دی جائے گی تاہم جماعت اسلامی تحریک انصاف کے آزادی مارچ کی حمایت ضرور کرے گی مگر اس میں شرکت سے معذرت کرے گی ۔ذرائع نے بتایا کہ جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ احتجاج سب کا حق ہے لیکن ایسے اقدام سے گریز کیا جانا چاہیے جس سے جمہوریت کو خطرہ ہو۔جبکہ اس دوران تحریک انصا ف پر یہ بھی واضح کیا جائے گا کہ جماعت اسلامی حکومت کے قتل کی حمایت نہیں کرے گی اور حکومت گرانے کی مخالفت کرے گی۔