آزادی مارچ ،پولیس نے گرفتاریوں ،تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے روپوشی کی تیاریاں کر لیں

آزادی مارچ ،پولیس نے گرفتاریوں ،تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے روپوشی کی تیاریاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                         اسلام آباد،لاہور،راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے آزادی مارچ سے نمٹنے اور تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی گرفتاریوں کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور ”اوپر“ سے ہدایات ملتے ہی پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کی رہائش گاہوں اور دفاتر پر چھاپے مار کر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اعلیٰ پولیس افسران کی جانب سے ”خفیہ اور زبانی“ طور پر تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لئے تیارر ہنے کی ہدایات موصول ہوئی تھیں جن پر عملد ر آمد کرتے ہوئے پولیس نے تحریک انصاف کے اہم رہنماﺅں کی رہائش گاہوں ،دفاتر اور روپوش ہونے کے ممکنہ ٹھکانوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کر لی ہیں اور جونہی ”اوپر“ سے ہدایات موصول ہوں گی تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی گرفتاریوں کے چھاپے شروع کر دئیے جائیں گے۔دوسری جانب راولپنڈی میں تحریک انصاف کے مقامی رہنماﺅ ں نے اپنے ذرائع سے پولیس کی تیاریوں کی اطلاعات ملنے پر روپوشی اختیار کرنا شروع کر دی ہے۔لاہور اور دیگر شہروں میں بھی تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے ممکنہ گرفتاریوں سے بچنے کے لئے روپوشی کی تیاریاں شروع کر دی اور اپنی سماجی سرگرمیاں محدود کرنا شروع کر دی ہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات میں مرکزی قیادت کو گرفتار کئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور دوسرے درجے کی قیادت کو ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -