ظالم والدین کا اپنے ایک ماہ کے بچے پر تشدد، تصاویر فیس بک پر بھیج دیں

ظالم والدین کا اپنے ایک ماہ کے بچے پر تشدد، تصاویر فیس بک پر بھیج دیں
ظالم والدین کا اپنے ایک ماہ کے بچے پر تشدد، تصاویر فیس بک پر بھیج دیں

  

پیرس (نیوز ڈیسک) فرانس میں ایک وحشی جوڑے نے اپنے ایک ماہ کے معصوم بچے کو بری طرح پیٹ کر اس کے زخموں کے تصاویر فیس بک پر بھیج دیں۔ یہ دلخراش واقع شمالی فرانس کے علاقے آئسنی میں پیش آیا پولیس کو کسی نے اطلاع دی کہ فیس بک پر ایک زخمی بچے کی تصاویر بھیجی گئی ہیں۔ جب بچے کی والدہ کو بچے کے ساتھ تھانے بلایا گیا تو افسران یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ایک ماہ کے بچے کے جسم پر وحشیانہ تشدد کے نشانات تھے۔ جب مزید تفتیش کی گئی تو بچے کے والد نے جرم تسلیم کرلیا۔ اس نے بتایا کہ بچے کے مسلسل رونے کی وجہ سے اسے طیش آگیا تھا جس پر اس نے اپنے ہی لخت جگر کو بری طرح پیٹا، لیکن اس سے بھی دردناک بات یہ ہے کہ اس درندہ صفت باپ نے بتایا کہ انہوں نے بچے کی زخمی حالت میں تصاویر بنائیں اور تفریح طبع کیلئے فیس بک پربھیج دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد سے بچے کا دماغ متاثر ہوگیا ہے جبکہ مزید نقصان کا پتہ چلانے کیلئے اس کا معائنہ کیا جارہا ہے۔ وحشی والدین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر