سانحہ سی ویو، ملک ریاض حسین کا متاثرین کیلئے فی کس 10 لاکھ امداد کا اعلان
لاہور (خصوصی رپورٹ) ملک ریاض حسین نے سانحہ سی ویو میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے ۔جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی کس دس لاکھ روپے دئیے جائیں گے ۔ ملک ریاض حسین نے کراچی میں ساحل سمندر پر 39 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ بحریہ ٹاﺅن نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت میں پہل کی ہے ماضی کی طرح اس مشکل گھڑی میں بھی ملک ریاض حسین نے متاثرین کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔ اس سے قبل بھی ہر مشکل کی گھڑی میں بحریہ ٹاﺅن نے اعوام کی خدمت کی اور انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں ۔