امت مسلمہ کے نوجوانوں کی نسل کُشی طاغوتی قوتوں کا ایجنڈہ ہے ،راشد نسیم
لاہور(سٹاف رپورٹر) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان راشدنسیم نے کہا کہ غزہ سے لیکرشام،مصر اورافغانستان تک دُنیا میں ہر جگہ امت مسلمہ کے نوجوانوں کی نسل کُشی کرنا طاغوتی قوتوں کا ایجنڈہ ہے جسے ناکام بنانا پوری اُمت کی اولین ذمہ داری بنتی ہے۔ اسرائیلی درندگی کے خلاف آواز بلند کر کے اوریہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بھرپور مدد کی جاسکتی ہے۔عالم اسلام تو بیدار ہے مگر اسکے حکمران خواب غفلت میں مبتلا اور اغیار کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں جن سے نجات حاصل کیے بغیر امت کے دکھوں کا مداوا ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ٹنڈو محمد خان کے مقام راجو نظامانی میںجماعت اسلامی کے تحت” جاگ مسلمان جاگ “کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
راشدنسیم